Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں کن مقدمات میں کی جائیں گی، پولیس نے واضح کردیا
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر کی جائے گی۔

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہورہی ہے، کارکنان جوق در جوق لاہور کے چیئرنگ کراس پر جمع ہورہے ہیں، تاہم ابھی تک یہ معمہ کہ پولیس کس قانون کے تحت پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرے گی۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت کی جاسکتی ہیں، لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جائے گی، جب کہ ان پر مقدمہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر درج ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاری ان کے کہنے پر نہیں کی جاسکتی، گرفتاری کے بعد مثل اور ضمنیوں میں جرم  لکھنا لازم ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے، سڑک بلاک کرنے پر دفعہ 290، دفعہ291 کے تحت مقدمات درج ہوگا،  جبکہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر کارکنان چیئرنگ کراس پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جیل بھرو تحریک میں حقیقی رنگ بھرنے کے لئے کپتان کے کھلاڑیوں نے خود کو ہتھکڑیاں لگا کر پہلے ہی خود ساختہ جیلوں میں بند کرلیا۔