Aaj TV - Pakistan

نیب کا چارج ظاہر شاہ کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری
ظاہر شاہ کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا، ظاہر شاہ کا تقرر نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کیا گیا۔

ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کے سیکشن 6 بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے، تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ظاہر شاہ کی تعیناتی 22 فروری سے کی گئی ہے اور وہ اس عہدے پر نئے چیئرمین کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: جسٹس جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات

ظاہر شاہ اس سے پہلے نیب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ظاہر شاہ ہی ادارے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں، وہ 10 برس سے زائد عرصے سے نیب سے وابستہ ہیں۔

ظاہر شاہ ڈی جی نیب راول پنڈی بھی رہے ہیں جبکہ  2021 سے وہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے، انہیں  ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفے کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ظاہر شاہ نے بطور ڈپٹی چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

اس سے قبل وہ  گریڈ 21 میں ڈی جی آپریشنز نیب  کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، انہوں  نے 2002 میں نیب کو جوائن کیا تھا۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

یاد رہے 21  فروری کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا تھا۔

وزیراعظم آفس نے بتایا تھاکہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم نے نہ چاہتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جبکہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا جس پر تحفظات تھے جس کی بناء پر استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا اور چاہتا تھا کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے ادارے پر سوال اٹھیں۔

آفتاب سلطان نے بتایا تھا کہ میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا کیونکہ موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتا تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے کہا کہ فلاں کو پکڑ لو، اس کے پاس پلاٹ ہے، آفتاب سلطان

بعدازاں ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہو گئے تھے اور چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی سے تحفظات تھے جبکہ دوسری جانب چیئرمین نیب پر عمران خان کے خلاف کیس بنانے کے لئے دباؤ بھی تھا۔

خیال رہے کہ آفتاب سلطا ن 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائزرہے اورپولیس سروس گریڈ 22 کے افسر تھے۔