Aaj TV - Pakistan

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات
لیفٹیننٹ جنرل  ریٹائرڈ نذیراحمد کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا ہے، وزارت قانون نے نذیر احمد کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد ریٹائرڈ کے نام کا انتخاب کیا ہے۔

لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیراحمد کی چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہو گی۔

سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ سے چیئرمین نیب کی نشست خالی تھی۔ ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کو  اۤزادانہ کام نہ کرنے دینے پر تحفظات تھے اس لئے وہ مستعفی ہوگئے تھے۔

21 فروری کو سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا تھا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا تھا۔

وزارت قانون کی جانب سے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جس میں آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا۔

مستعفی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا تھا کہ مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں۔ میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا اس لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔