Aaj TV - Life & Style

معروف پاکستانی اداکار قوی خان انتقال کر گئے
ٹی وی اور فلموں کے معروف پاکستانی اداکار محمد قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے کینیڈا میں زیر علاج تھے۔

قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

قوی خان کا شکار پی ٹی وی کے ابتدائی اداکاروں میں ہوتا تھا۔

بہترین خدمات پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ ”نشان پاکستان“ کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا۔

اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

لیجنڈری اداکار قوی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان اور سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔