Aaj TV - Pakistan

پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران بھی یہ اوصاف برقرار رکھے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ  تربیتی مشق کے طور پر اسپورٹس مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہیں، جوانوں کی جسمانی اورجنگی مہارتوں سمیت بدلتے حربی کردار ٹیم ورک کواجاگرکرتے ہیں۔

اۤئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ انھوں نے مقابلے کے شرکا کو ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا ۔

مقابلے پبی کے پہاڑی، ناہموار علاقوں میں  7 سے 9 مارچ تک جاری رہے۔ پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ  10بین الاقوامی ٹیموں نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔