Aaj TV - Life & Style

سبینہ فاروق کو ”تیرے بن“ میں منفی کردار ادا کرنے پر دھمکیاں
آج کل سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن“ کے خوب چرچے ہیں، لیکن اس ڈرامے کی اداکارہ سبینہ فاروق کو ”حیا“ کا کردار نبھانے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔

سبینہ فاروق نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ان ”نفرت“ آمیز پیغامات کا حوالہ دیا جن میں دھمکیاں بھی شامل ہیں۔

سبینہ فاروق نے جعلی مواد شیئر کرنے والے یوٹیوبرز کو رُکنے کے لیے کہا اور دھمکی دی کہ وہ عوامی طور پر ان کا نام لیں گی اور انہیں شرمندہ ہونے پر مجبور بھی کریں گی۔

سبینہ فاروق نے لکھا کہ انتہائی بیوقوف ہیں وہ لوگ جو کردار اور اداکاری میں فرق نہیں سمجھتے۔

سبینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ مذاق تک محدود تھا تو سب ٹھیک تھا، لیکن اب یہ بہت زیادہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے لکھا، ”میں ”تیرے بن“ میں اپنے کردار کے بارے میں بہت فراخدل اور اچھی رہی، آپ سب کے روسٹ اور میمز میں شامل رہی، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ اب جب کہ آپ یوٹیوب پر جعلی، بیہودہ مواد ڈال رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، یہ واقعی میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے۔ یہ صرف ایک کردار ہے۔“

سبینہ نے مزید لکھا کہ، ”میں آپ سے درخواست کرتی ہوں اپنی جھلاہٹ مجھ پر نکالنا بند کریں، جعلی یوٹیوب والے آپ کی ایسی کمائی پر لعنت! اگر میں اتنی بری ہوں تو مجھے فالو مت کریں، اور حیا کے سینز اسکپ کر دیں۔ اب ایک اور دھمکی آئی تو میں انہیں آپ کے نام اور یوٹیوب چینلز کے ساتھ عوامی طور پر پوسٹ کروں گی۔“

سبینہ فاروق ڈرامے میں حیا کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو مرتسم کی کزن ہے (مرتسم کا کردار وہاج علی نے ادا کیا ہے)۔

حیا مرتسم کی محبت میں مبتلا ہے، لیکن مرتسم کی شادی میرب سے ہو جاتی ہے، جس کا کردار یمنا زیدی نے ادا کیا ہے۔

حیا حسد میں مبتلا ہے اور انہیں الگ کرنے کی جستجو میں ہے۔

وہ اپنی یک طرفہ محبت حاصل کرنے کے لیے کالے جادو کے استعمال کی پاگل پن بھری حد تک چلی جاتی ہے۔