Aaj TV - Business & Economy

روسی وفد خام تیل درآمدی معاہدے کو حتمی شکل دینے پاکستان پہنچ گیا
روسی کمپنی کا وفد پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام سے مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سستے تیل کی خریداری کے معاملات طے کرنے کے لئے روسی تیل کمپنی کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

روس سے سستا تیل ملنے پر پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟

ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ روس کا وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔

حکومت کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں روس سے خام تیل کی درآمد کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، اور معاہدے کے بعد پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ روس سے برنٹ آئل مارکیٹ کی نسبت 26 ڈالر فی بیرل تیل سستا ملے گا، موجودہ صورتحال میں روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت 182 روپے فی لیٹر تک ہوگی اوراور عوام کو ریلیف دیا جاسکے گا۔

روس سے 65 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل تیل درآمد کیا جائے گا، تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے بھی پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کافی کم ہوگی۔