Aaj TV - Sports

ون ڈے ورلڈ کپ کی ممکنہ تاریخیں اور وینیوز شارٹ لسٹ، نام سامنے آگئے
بھارت میں شیڈول 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کی ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

ارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا ممکنہ طور پر آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنائے سمیت 11 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں 46 دنوں کے دوران 48 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل کرتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں 2 اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لئے ٹیکس چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ویزا کلیئرنس ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جو بی سی سی آئی اور دوسرے تمام ممبر ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ساتھ 2014 میں میزبانی کے معاہدے پر سائن کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ابھی تک ایونٹ کا حصہ تمام ممبر ممالک کی ٹیموں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کے لیے ویزوں کے یقینی اجراء کے بارے میں بھی لیٹر تاحال جمع نہیں کروایا، جس کی یقین دہانی گزشتہ اجلاسوں میں کی گئی تھی۔