Aaj TV - Pakistan

حکمرانوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوکر رہیں گے، حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن اکتوبر تک مؤخر ہونے کے باوجود اپنے کارکنان اور رہنماؤں کو انتخابی تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، اور اس حوالے سے انتخابی امور کے لئے پا رٹی الیکشن سیل قائم کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے، جب کہ اعجاز چوہدری، ریاض فتیانہ اور رائے عزیز اللہ الیکشن سیل کے ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔

پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھے گا، جب کہ ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ  اور دیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن سیل کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوکررہیں گے، حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابی عمل سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف آئینی، قانونی اور سیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے زمان پارک میں اہم اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے، جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔

اجلاس میں کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کے معاملے پر مشاورت ہوگی، اور قانونی ٹیم  عمران خان کو کیسز پر بریف کرے گی، جب کہ کارکنوں کو اسلام آباد ساتھ لے کر جانے یا نہ لے جانے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔