Aaj TV - World

برطانوی شاہی خاندان نے تحفے میں ملنے والے گھوڑے بیچ کھائے
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ الزبتھ دوم نے دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سعودی عرب کے شہزادہ فیصل اور قطر کے الثانی خاندان سمیت قابل ذکر ریاستوں کو اپنے گھوڑے بیچ کر تقریباً 2 ملین پاؤنڈ  کمائے ہیں۔

جس کے بعد شاہی خاندان کے لئے بنائے گئے تحائف قبول کرنے کے رہنما اصولوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تاہم، گاڑدین کے مطابق بکنگھم پیلس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھوڑے ان کے ذاتی تحائف تھے۔

آنجہانی ملکہ اکثر بطور تحفہ گھوڑے قبول کرتی تھیں۔

1978 میں مغربی جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران انہیں دو گھوڑے دیے گئے۔

دبئی کے امیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ملکہ برطانیہ کے ریسنگ اور افزائشی گھوڑوں کے سب سے بڑے سپلائر ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کو پیش کیے گئے کم از کم 34 گھوڑے انہی کی طرف سے آئے ہیں۔

ایسٹیمیٹ نامی گھوڑا جس نے ملکہ کو روئل اسکوٹ میں 2013 کے گولڈ کپ میں ٹریک پر فتح دلائی، کہا جاتا ہے کہ ان پانچ گھوڑوں میں شامل تھا جو پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان نے شاہی خاندان کو تحفے میں دیے تھے۔

گارڈین کی ایک تحقیق کے مطابق، الزبتھ کو کل 41 گھوڑے ملے جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران ریس میں حصہ لیا۔

پچھلے دس سالوں میں، ان میں سے 29 کو عوامی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور کُل 1.93 ملین پاؤنڈ حاصل کئے گئے۔