Aaj TV - Pakistan

عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے
وزیرآباد حملہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار اور مدعی مقدمہ ایس ایچ او عامر شہزاد انتقال کرگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کا انتقال ہو گیا۔ عامر شہزاد بھدر کو ہارٹ اٹیک ہوا، انھیں اسپتال لے جایا گیا تاہم  دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ کی ایف آئی آر عامر بھدر کی مدعیت میں ہی درج ہوئی ، پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر حملہ کی ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا ، عامر بھدر عمران خان پر حملے کے کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں جب حملہ ہوا تو عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تھے، عمران خان پر حملے کا مقدمہ عامر شہزاد بھدر کے بیان پر سٹی وزیر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ سال ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا، تین نومبر 2022 کو وزیرآباد سے گزرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔