Aaj TV - Pakistan

وفاقی پولیس نے عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا
وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لئے 11 اور 12 اپریل کو طلب کرلیا۔

سابق وزیر اعظم  عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں تفتیش کے لئے وفاقی پولیس نے عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل اور 7 کیسز میں 12 اپریل کو بلایا لیا ہے۔

وفاقی پولیس نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کے لئے نوٹسز بھجوا دیے ہیں، تمام نوٹسز عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھجوائے گئے ہیں۔

تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ پولیس لائنز میں بھی 11 اپریل کو 12 بجے بلایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

عمران خان کو 12 اپریل کو تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں طلب کیا گیا اور انہیں اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لانے کی ہدایات  بھی کی گئی ہے۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا مؤقف دیں، پیش نہ صورت میں قانونی کارروائی ہوگی ۔