Aaj TV - Pakistan

کالعدم ٹی ٹی پی رہنماؤں کی آباد کاری عمران خان کی حکمت عملی تھی، وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی، اور اس کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی۔

وائس آف امریکہ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکام پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا پر حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہے۔

وزیردفاع  نے کہا کہ اسلام آباد کے کابل میں حکمران طالبان رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں، ایک ماہ قبل ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ افغانستان کے دورے میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا، طالبان نے اس مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، اور کہا تھا وہ اپنی زمین دہشت گردی کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی فاصلہ چاہتے ہیں، بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنے پورے سیاسی کیریئر میں اشارہ دیتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کے نظریاتی طور پر حامی ہیں،  کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی، کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے، ان کے لوگوں کے پاس امریکا کے افغانستان کے اندر چھوڑے ہوئے جدید آلات بھی موجود ہیں۔ قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے عوام طالبان کے ساتھ ’کو ایگزسٹ‘ کرنے کو تیار نہیں، بڑی قابل ذکر بات ہے کہ طالبان کی واپسی کے خلاف لوگ غیر مسلح احتجاج کررہے ہیں، طالبان اپنی کامیابیوں کو خواتین پر پابندیوں کے ذریعے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آتی رہتی ہے، ان کے حالیہ بیانات سے سمجھ نہیں آتی وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں یا مخالف، حکومت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں نہیں چاہتے ہیں، اسد قیصر اور دیگر لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں جس کی تائید کرتا ہوں کہ سیاسی بحران کےحل کیلئے قومی ڈائیلاگ ہونےچاہئیں، اسٹیبلشمنٹ، میڈیا، سول سوسائٹی بھی مذاکرات کاحصہ بنیں تو قومی مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں۔