Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، پنجاب انتخابات سے متعلق مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف سے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں انتخابات اور پارلیمنٹ کے فیصلوں سمیت دیگر اہم قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان چیمبر سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئےطلب کیا تھا جس پر اٹارنی جنرل وزیراعظم سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ سے فوری وزیراعظم آفس پہنچے۔

وزیراعظم سے اٹارنی جنرل پاکستان نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ان چیمبر سماعت سے قبل وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب میں الیکشن سمیت اہم  قانونی و آٸینی امور پر مشاورت کی گٸی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ جب انکار کر چکی ہے تو فنڈز کیسے دے دیں،  پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت پر مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ارکان شریک ہوں گے۔