Aaj TV - World

جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی، وزیراعظم محفوظ رہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم مشرقی جاپان کے شہر واکایاما میں تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیلنے سے افراتفری مچ گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو حفاظتی اہلکارمیں لینے کے بعد تقریب سے باہر نکال لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سموک بم پھینکنے سے ہوا جسے تقریب میں وزیراعظم کے نزدیک موجود کسی شخص کی جانب سے پھینکا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ نما کوئی چیز پھینکی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پراسموک بم پھینکنے والے کوحراست میں لینے کے بعد فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کاآغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آٹھ جولائی کو جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر بھی ایسی ہی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے۔