Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں اہم قومی اموربھی زیربحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

علاوہ ازیں فنڈز فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔