Aaj TV - World

سعودی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے، شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔

شام کے صدر بشارالاسد نے سعودی وزیر خارجہ کا شام پہنچنے پر استقبال کیا۔

2011 کے بعد سعودی وزیرخارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، شام کی دہائیوں سے جاری علاقائی تنہائی کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی صدر بشارالاسد اور  وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں قیام امن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں قیام امن اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امور کے حوالے سے سعودی عرب گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

شامی صدر کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک ایک رشتے میں جڑے ہیں جن کے درمیان بہتر تعلقات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بیانات میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا کوئی ذکرنہیں کیا گیا۔

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ ریاض میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی عرب اور شام نے گزشتہ ماہ تعلقات بحالی پر اتفاق کیا تھا۔

شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے شام سے تعلقات منقطع تھے۔