Aaj TV - World

گرین اقامہ کے خواہشمندوں کے لیے شرائط اور طریقہ کارکا اعلان
متحدہ عرب امارات نے ’گرین اقامہ‘ کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے شرائط اورطریقہ کار سے متعلق  تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

امارات الیوم کے مطابق حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرین اقامہ 5 سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اس کے لیے اقامہ ہولڈرکوکسی بھی اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

گرین اقامہ آزاد یا نجی کاروبارکرنے والوں اورہنرمندوں کو دیا جاتا ہے تاہم آزاد کاروبار کے خواہشمندوں کو ’گرین اقامہ ویزہ‘ حاصل کرنے کیلئے چند مقررہ شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

آزاد ورک پرمٹ

اسے وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کیاجاتا ہے، اسے حاصل کرنے کیلئے امیدوار کی کم از کم تعلیم بی اے یا مساوی ہو، سالانہ آمدنی 3 لاکھ 60 ہزاردرھم ہو اور اس کی تصدیق کے لیے گزشتہ 2 سال کا ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

گرین اقامہ

گرین اقامہ کے حصول کیلئے ہنرمندوں کو ویزہ مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا پرہی جائے گا جن میں ملازمت کے مؤثرمعاہدے کےتحت ورک پرمٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے۔

آزاد ورک پرمٹ کی طرح گرین اقامہ کیلئے بھی کم از کم بی اے یا مساوی تعلیم ضروری ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 15 ہزاردرھم ہونی چاہئیے۔

نجی کاروبار کے خواہشمند افراد کو بھی آزاد کاروبار کے لیے گرین اقامہ کی مقررہ شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد گرین اقامہ کی مزید 5 سال کے لیے توسیع کرائی جاسکتی ہے۔