Aaj TV - Pakistan

حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں میں بڑا بریک تھرو
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان رابطوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وزیر قانون اور سعد رفیق کو تجویز دی ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومت کےارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں، حکومتی نمائندگان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بات چیت کیلئے پارلیمان میں جگہ کی سہولت دی جائے۔

حکومتی نمائندگان سے رابطے کے بعد صادق سنجرانی نے حکومتی تجویز پر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور اسد عمر سے رابطہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کو خط لکھ حکومتی تجویز سے آگاہ کریں گے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد متحرک ہوچکے ہیں، انہوں نے شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ کیا، چیئرمین سینیٹ اور پی ٹی آئی قیادت میں جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی تینوں رہنماؤں سے ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، جس میں صادق سنجرانی نے مل بیٹھ کر معاملات کو سلجھانے پر زور دیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرسردار ایاز صادق بھی دیگر جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، سینئیر نائب صد فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔