Aaj TV - Pakistan

مظاہرین کا کورنگی کی سڑکوں پر دریاں بچھا کر انوکھا احتجاج
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرین نے کورنگی کی سڑکوں پر دریاں بچھا کر انوکھا احتجاج کیا۔

کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان حذیفہ کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا۔ ورثا اورعلاقہ مکینوں نے کورنگی نمبردو کی سڑک پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی، جس سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے دونوں ٹریک پر دریاں بچھا دیں اور سڑک پر ہی سوئم کرانے کا اعلان کیا، تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

دوسری طرف کراچی کے علاقے موسی کالونی کے قریب نالے میں 8 سالہ بچہ ڈوب گیا، ریسکیو غوطہ خور نے ڈوبنے والے بچے کی تلاش کی کوشش کی، لواحقین نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا۔

ادھر کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان نے گودام چورنگی کے قریب دوران ڈکیتی فائرنگ بھی کی، گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، ملزم کی شناخت آصف ولد اللہ جوڑیا کے نام سے ہوٸی، ملزم نے پہلے فائرنگ کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم  زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلٸے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں شریف آباد میں گھرسے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، میڈیکولیگل آفیسر(ایم ایل او ) نے واقعہ کو خودکشی قرار  دیا جبکہ  لواحقین نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر پولیس حراست میں ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔