Aaj TV - World

بھارت: چاول کھانے کا شوقین 6 افراد کا قاتل ہاتھی بالآخرپکڑا گیا
بھارتی ریاست کیرالہ میں چاول کھانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ہاتھی کو پکڑ کرمحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا، جو 6 افراد کو قتل کرچکا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا کہ ’اریکومبان‘ نامی ہاتھی چاول اور اناج کی دکانوں پر دھاوا بول دیتا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیف ویٹرنری سرجن ڈاکٹرارون زکریا کی قیادت میں 150 افراد پرمشتمل ٹیم نے ہاتھی کو پکڑا، اس دوران ہاتھی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی تاہم اس کی ٹانگیں باندھنے کے بعد آںکھوں پر پٹیاں بھی باندھ دی گئیں پھر اسے چارتربیت یافتہ ہاتھیوں کی مدد سے قابو کرکے ٹرک میں چڑھایا گیا۔

اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ہاتھی کو سکون آور ادویات کے پانچ انجکشن لگائے گئے تھے اس کے باوجود ٹیم کو بھرپورف مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل 2017 میں بھی اسی ہاتھی کو پکڑنے کے لئے ٹرانکولائزرشاٹس کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن پھر بھی وہ فرار ہوگیا تھا۔

چاولوں کے شوقین ہاتھی کو پکڑنے کے لیے اناج کی ایک ڈمی دکان بنائی گئی تھی لیکن عدالت نے پلان پر عمل کرنے سے روک دیا تھا۔

بھارتی حکومت کے مطابق 60 فیصد سے زیادہ جنگلی ایشیائی ہاتھی بھارت میں پائے جاتے ہیں اور 2017 میں ہاتھیوں کی مردم شماری میں علم  ہوا تھا کہ 29 ہزار964 ہاتھی بھارت میں موجود ہیں۔