Aaj TV - Pakistan

سکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، 7 دہشتگرد گرفتار
سکیورٹی فورسز نے  میران شاہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشز کے مطابق گرفتار دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔