Aaj TV - World

امریکا میں ڈرائیور نے تارکین وطن کی پناہ گاہ پر گاڑی چڑھا دی، 7 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈرائیور نے تارکین وطن کی پناہ گاہ پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے سرحدی شہر براؤنز ول میں بے گھر تارکین وطن کو مفت رہائش فراہم کرنے کے لیے نجی تنظیم کی جانب سے قائم بشپ اینرک اوزینم سینٹر کے سامنے بس اسٹینڈ پر پیش آیا۔

اوزینم سینٹر کے ڈائریکٹر وکٹر ملڈوناڈو کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے تھا اور یہ لوگ چند روز قبل ہی پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈرائیورکو حراست میں لے کر ڈرائیونگ میں لاپرواہی کے الزامات کے تحت تفیتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں تاکہ اس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ نشہ آور مادوں کے استعمال کا پتہ چلایا جا سکے۔