Aaj TV - Pakistan

عارف علوی کی عمران خان سے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں طویل ملاقات
صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں طویل ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی حصار میں پولیس لائنز ایچ الیون اسلام آباد پہنچایا گیا، جہاں گیسٹ ہاؤس میں صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی اورعمران خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، صدرعارف علوی اور خالد خورشید نے تین دن میں پیش آئی صورتحال سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے بھی عمران خان کو بریف کیا گیا اور القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد صدرعارف علوی ایوان صدر کے لیے  روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور سیف اللہ نیازی نے بھی عمران سے ملاقات کی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔