Aaj TV - Pakistan

عمران خان رہائی کے بعد اسلام آباد سے زمان پارک پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رہائی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔

عمران خان قافلے کی صورت میں رات گئے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کی بہن حلمیہ خان اور بھانجے سمیت کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد سے آئی جی کی گاڑی میں ٹول پلازہ پہنچایا گیا، انہوں نے چکری ریسٹ روم میں تھوڑی دیر قیام کیا، بھیرہ سے عمران خان اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ بلٹ پروف گاڑی میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنوں کی بڑی  تعداد نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا، بھنگڑے ڈالے، آتشبازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

اپنے وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ کا کرم ہے ہم لاہور کے لیے نکل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی نے ہمیں کئی گھنٹے روکے روکھا اور کہتا رہا کہ باہر بہت خطرہ ہے لیکن پھر میں نے اسے کہا کہ میں پورے پاکستان کو بتاؤں کہ تم نے مجھے اغوا کر رکھا ہے اور پھر میرے دباؤ کے بعد ہمیں عدالت سے نکلنے کی اجازت ملی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم لاہور کے لیے نکلے تو سڑکیں خالی پڑی ہوئی تھیں اور کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے راستے میں جو لوگ استقبال کے لیے کھڑے تھے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو کسی بھی کرمنل کیس میں پیر تک ملک بھر سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔