Aaj TV - Pakistan

جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، پنجاب حکومت بھی ایکشن میں
عمران خان گرفتاری کے خلاف پُرتشدد مظاہرے میں جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرا اظفر کمیٹی کی سربراہ ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ڈی پی او سٹی بھی شامل ہیں۔

کمیٹی میں ایس ایچ او آر اے بازار اور سول لائنز بھی شامل ہیں۔

جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،  جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہرشرپسندکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پنائی ہے، صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ کویقینی بنائیں گے، شرپسند عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔