Aaj TV - Pakistan

کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ آوروں کی شناخت کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
محکمہ داخلہ پنجاب نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے مرد اور خواتین پر مشتمل 77 سے زائد افراد کی فہرست اور تصاویر جاری کردیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شناخت میں مدد فراہم کرنے والوں کو فی کس دو لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شناخت میں مدد فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اشتہار، جس میں حملہ آوروں کے چہرے پیش کئے گئے ہیں

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہرشرپسندکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پنائی ہے، صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ کویقینی بنائیں گے، شرپسند عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔