Aaj TV - Sports

شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ رفتار میں کمی کے بارے میں کیا جواب دیا؟
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد بولنگ رفتار میں کمی کے بارے میں خدشات کا جواب دے دیا۔

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وکٹیں لینا رفتار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، میری کوشش ہے کہ صلاحیتوں میں اضافہ کرکے بالنگ رفتار کو بحال کروں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ انجری کے بعد ان کی بالنگ اسپیڈ میں کمی ہوئی ہے تاہم ری ہیب کرکے ٹیم میں واپس آیا ہوں،  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر اعتماد بحال کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ جتنا کھیلوں گا اتنا ہی بہتری لاؤں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ اسپیڈ پر بات کرتے ہوئے  تشویش کا اظہار کیا  تھا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا پچز پر مؤثر کردار نبھانے کے لیے شاہین شاہ کو اپنی بولنگ تکنیک میں ویریشن لانی ہوگی، سابق چیئرمین نے ساتھ ہی اور شاہین کو اسپیڈ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔