Aaj TV - Life & Style

پرانے فنکاروں کو چھوڑ کر نئے فنکاروں کو اعزاز دیئے گئے
ماضی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے اداکارحسیب پاشا نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت نے میرا اعزاز کسی اور فنکار کو دے دیا۔

حسیب پاشا عرف ہامون جادوگر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ اور اس سے جڑی یادوں کو تازہ کیا اور ساتھ ہی ماضی کے فنکاروں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ میرا نام سرکاری اعزاز کے لئے 4 بار صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو بھیجا گیا لیکن وفاقی حکومت نے میرا اعزاز کسی اور فنکار کو دے دیا۔

حسیب پاشا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 40 برس سے بچوں کے لئے کام کر رہے ہیں، آن ایئر بھی کام کیا اور اب اسٹیج پر لائیو پرفارمنس بھی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری سطح پر ملک میں اور بیرون ملک بھی کام کیا ہے، یونیسیف اور نیشنل ایکشن پلان کے تعاون سے بھی کام کیا، ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم کا بھی حصہ بنے۔

انہوں نے اداکارہ مہوش حیات کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کا کام نہیں دیکھا، ہوسکتا ہے انہوں نے بہت چند ڈراموں میں اچھا کام کیا ہوگا لیکن پرانے فنکاروں کو چھوڑ کر نئے فنکاروں کو اعزاز سے نوازنا پرانے فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بچوں کے لئے کوئی کام نہیں ہو رہا اور وہ واحد فنکار ہیں جو گزشتہ 40 برس سے خاص بچوں کے لئے کام کررہے ہیں ان کی خدمات کو نظر انداز کرکے نئے فنکاروں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

حکومت کو بعد از مرگ یاد آتا ہے کہ انہیں بھی نوازنا چاہئے تھا، جب وہ ان لمحوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے زندہ ہی نہیں تھے۔