Aaj TV - Pakistan

عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج  پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام  رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے کوئٹہ گیریژن کادورہ کیا، جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کیا، جس کے دوران آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی  آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے ففتھ جنریشن وار فیئر سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنے  پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج  پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائےگی، ایسی کوئی خواہش کامیاب نہیں ہوگی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہے، عوام  نے اپنی منفرد محبت سے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا۔

جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام  پیدا کرنے کیلئے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط  ترین افواج میں سے ایک ہے، اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے پاک فوج  کو کوئی نہیں روک سکتا۔

آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئے مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی دورہ کیا جبکہ جنرل عاصم منیر کے گریژن پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور نے استقبال کیا۔