Aaj TV - Sports

ایم ایس دھونی نے کرکٹ فینز کیلئے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سُپر کنگز کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے آئی پی ایل کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

پیر کو کھیلے گئے فائنل میں ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اٹھالی۔

آئی پی ایل کا فائنل میچ جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا اچھا اور آسان ہوگا تاہم میں اگلے سیزن میں بھی کھیلنے کا خواہش مند ہوں۔

ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ یہ سب میری جسمانی صحت پر منحصر ہے لیکن میرے مداحوں کیلئے یہ تحفہ ہوگا اگر میں انکے لیے آئی پی ایل کا ایک اور سیزن کھیلوں۔ اگرچہ میرے لیے یہ آسان نہیں لیکن میرے فینز کیلئے بہترین تحفہ ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے جتنا پیار اور جتنی محبت اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملی، اس کا شکریہ کہنا آسان ہوگا جبکہ آئندہ 9 ماہ سخت محنت اور ٹریننگ کرنے کے بعد انکے لیے ایک اور آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں، ان کی کپتانی میں ٹیم چنئی سپر کنگز 5 بار فاتح ٹھہری جبکہ روہت شرما کی ممبئی انڈینز بھی 5 بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔