Aaj TV - Sports

رونالڈو نے سعودی لیگ کے مستقبل کے حوالے سے کیا کہا؟
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سعودی پرو لیگ دنیا کی 5 بڑی لیگز میں شامل ہوسکتی ہے اگر اس میں مزید مشہور کھلاڑی آجائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اگر بڑے نام والے مشہور، نوجوان اور پرانے کھلاڑی آتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی کیونکہ اس سے لیگ میں بہتری آئے گی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پرو لیگ بہت اچھی ہے اور اس میں بہتری کی مزید گنجائش ہے، اس میں اچھی ٹیمیں اور بہت اچھے مقامی فٹبالرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں خوش ہوں، یہیں اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں اور میں یہیں کھیلوں گا۔

اسٹار فٹبالر نے کہا کہ انہیں انفرا اسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ریفریز کو بھی تھوڑا تیز ہونا ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی سمیت کئی مشہور کھلاڑی اپنے کیریئر کے اختتام سے تھوڑا قبل یا اس کے بعد سعودی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دسمبر میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ اپنا پہلا سیزن مکمل کرلیا ہے اور سعودی پرو لیگ میں ان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔