Aaj TV - Pakistan

نواز شریف کا اپنا ملک ہے، جب پارٹی چاہے گی وہ پاکستان آجائیں گے: حمزہ شہباز
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے، لہٰذا جب پارٹی چاہے گی وہ واپس آجائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 4 سال جھوٹ اور انتشار کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستانی قوم کے 60 ارب روپے کا غبن کیا، جو پاکستان دشمن نہ کرسکے وہ انہوں نے کردیا اور جب ان کے احتساب کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچا گیا۔

قائد ن لیگ کی واپسی پر سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کااپنا ملک ہے، جب پارٹی چاہے گی تو وہ آئیں گے اور وطن واپس آکر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی مذاکرات کی پیشکش پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم مذاکرات کا کہتے تھے تو یہ نعرے لگاتے تھے، انتشار پھیلانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، البتہ  یہ سب مکافات عمل ہے، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔