Aaj TV - Pakistan

عیدالاضحیٰ کی آمد، مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کے خدشے پر محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع  کو مراسلہ بھیج دیا۔ جس میں کہا گیا کہ مویشیوں کی نقل وحرکت سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں، قبائلی اضلاع میں چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی سپرے فراہم کیا جائے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق شمالی وزیرستان اور تمام سب ڈویژنز میں چیک پوسٹوں پرعملہ تعینات کیا جائے، مویشیوں سے  پھیلنے والی بیماریاں صحت عامہ  کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک عالم زیب خان  کے مطابق اب تک لمپی اسکن وائرس کی 83 ہزار ویکیسن ڈوز خریدی گئی ہیں، مزید ویکسین خریدنے کے لیے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ  گزشتہ سال خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن وائرس سے ایک لاکھ  8 ہزار مویشی متاثر ہوئے  اور  7 ہزار مویشی مر گئے تھے۔