Aaj TV - Sports

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: دوسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام، بھارت پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام رہا، بھارتی ٹیم پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے، کھیل ختم ہونے تک آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکار ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ لندن کے اوول اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری حتمی معرکے میں ہوجائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہیں۔

لندن میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں دوسرے روز آسٹریلین ٹیم 469 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر327 رنز سے کیا تو اسٹیو اسمتھ نے کیریئر کی شاندار 31 ویں سنچری اسکور کی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے بھی 150 رنز کا سنگِ میل عبور کیا۔

آج آؤٹ ہونے والے آسٹریلیا کے پہلے بلے باز ٹریوس ہیڈ تھے جو 163 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ٹریوس ہیڈ کو 361 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے بھارتی بولر محمد سراج نے 285 رنز کی یہ پارٹنر شپ توڑی۔

ٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا کی باقی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسٹیو اسمتھ 121 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ڈیوڈ وارنر نے 43، کیمرون گرین نے 6، مچل اسٹارک نے 5 جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 9، 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ایلکس کیری نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی اس پہلی اننگز میں ٹیم کا اسکور 469 رنز تک پہنچایا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے 2،2 اور رویندرا جاڈیجا نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کے 469 رنز کے جواب میں بھارت نے پہلی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن اسے 30 کے مجموعے پر دونوں اوپنرز کپتان روہیت شرما اور شبمن گل کی وکٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ انہوں نے بالترتیب 15 اور 13 رنز بنائے تھے۔

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، دونوں بلے باز 14، 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

71 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم کو اس مرتبہ رویندرا جاڈیجا اور اجنکیا رہانے نے سہارا دیا، دونوں کے درمیان 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی اور 142 کے مجموعے پر 48 رنز بناکر جاڈیجا بھی آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ، کمیرون گرین اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ لی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 469 رنز کے جواب میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنالیے۔ اجینکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکار ہیں۔