Aaj TV - World

ٹائٹن کی تباہی: امریکی بحریہ نے زیرآب دھماکہ سن لیا تھا
امریکی بحریہ نے ممکنہ طور پر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی سب میرین ’ٹائٹن‘ کے تباہ ہونے کی آواز اسی وقت سُن لی تھی۔

بحریہ کے ایک انتہائی خفیہ ایکوسٹک ڈیٹیکشن سسٹم نے شمالی بحر اوقیانوس میں آواز پکڑی جو ممکنہ طور پر ٹائٹن سبمرسیبل کا مہلک حادثہ تھا۔ سب میرین میں سوال 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچوں افراد کی موت کا اعلان گزشتہ رات کردیا گیا ۔

امریکی بحریہ کے سینئر اہلکارکا کہنا ہے کہ انہوں نے آبدوز کے تباہ ہونے کا اس کی گمشگی کے فوراً بعد پتا چلا لیا تھا۔

سینئیر فوجی عہدیدار کے مطابق اتوار کے روزٹائٹن سبمرسیبل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر بحریہ نے صوتی اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد طے کیا کہ یہ آواز اس آبدوز کی تباہی کی تھی مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔

بحریہ کے سینئرعہدیدار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ تمام معلومات امریکی کوسٹ گارڈ کے ساتھ شیئرکی گئی تھیں جنہوں نے آبدوز کی تلاش جاری رکھی کیونکہ بحریہ کی جانب سے ان شواہد کو حتمی نہیں سمجھا گیا تھا۔

امریکی جریدے کو انٹرویو میں سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ آبدوزکو ڈھونڈنے میں اعلیٰ خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا، رابطہ منقطع ہونے کے بعد زیرآب دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دینے کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی تاہم اس حوالے سے حتمی شواہد موجود نہیں تھے کہ آبدوز تباہ ہوچکی ہے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بحراوقیانوس کے گہرے پانیوں میں 111 سال قبل ڈوبنے والے تاریخی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب ہی آبدوز کے چند حصے ملے ہیں۔

بیان مین کہا گیا ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں ہونے والے ’تباہ کن دھماکے‘ کے نتیجے میں آبدوز میں سوار پانچوں افراد جان سے گئے جس کے بعد آبدوز کی تلاش اور بچاؤ کا کثیر القومی آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ آپریشن اس وقت شروع ہواتھا جب آبدوز چار دن قبل شمالی بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہو گئی تھی۔