Aaj TV - Sports

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا.

پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمدآباد میں ہی ہو گا۔

اعتراض کے باوجود پاک بھارت میچ احمد آباد میں رکھا گیا، پاکستان نے افغانستان اور آسٹریلیا کیخلاف میچ کے وینیوز بدلنے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

پاکستان ٹیم چھ اکتوبر اور بارہ اکتوبر کو کوالیفائرز کیخلاف میچ کھیلے گی.

پاکستان کا بیس اکتوبر کو آسٹریلیا اور تیئس اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا.

قومی ٹیم ستائیس اکتوبر کو جنوبی افریقہ، اکتیس اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی.

پانچ نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا، جبکہ بارہ نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

پہلا سیمی فائنل ممبئی اور دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل انیس نومبر کو احمد آباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹو کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا۔

ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

ٹرافی دنیا بھر کا سفر کرکے 4 ستمبر کو میزبان ملک واپس آئے گی۔ 31 جولائی سے 4 اگست تک ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کی جائے گی۔