Aaj TV - Pakistan

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟
محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، سسٹم کے تحت 30 جون تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشیں ہوں گی۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بشمول کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن 29 جون (جمعرات) کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعہ کو کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی نظام کے زیر اثر قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عید کے دنوں میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ لورالائی،ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔