Aaj TV - Technology

خلائی سیاحت کی پہلی پرواز مکمل، 6 افراد خلا کو چھو کر واپس آگئے
خلائی میں جانے والی سیاحت کی پہلی پرواز مکمل ہوگئی ہے اور 6 افراد خلا کو چھو کر واپس آگئے۔ رچرڈ برانسن کی ’ورجن گیلیکٹک‘ نے خلا کے کنارے پر اپنی پہلی پرواز کی ہے۔

رچرڈ برانسن کی خلائی کمپنی نے اب ایلون مسک کے اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کے بلیو اوریجن کے ساتھ کمپنیوں کے ایک چھوٹے سے کلب میں شمولیت اختیار کی ہے، جو رقم کی ادائیگی کرنے والے افراد کو خلا تک لے جاسکتی ہے۔

وی ایس ایس یونٹی ایک راکٹ سے چلنے والا خلائی جہاز ہے، جس کو نیو میکسیکو میں ٹیک آف کے لیے ایک کیریئر ہوائی جہاز سے باندھا گیا تھا اور Galactic 01 نامی اس مشن میں خلائی سیاح نہیں تھے بلکہ اطالوی فضائیہ کے دو ارکان اور ایک ریسرچ انجینئر تھا۔

ان تینوں نے پرواز کا استعمال مائیکرو گریوٹی میں سائنسی معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا، جس میں بائیو میٹرک ڈیٹا اور حیاتیاتی لحاظ سے متعلقہ مائعات (liquids) اور ٹھوس (solid) مرکبات کتنی اچھی طرح سے مکس ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس تجربے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ممکنہ مستقبل کے مشنوں کی تربیت کے طور پر بھی استعمال کیا ہے، جبکہ مسافروں میں ورجن گیلیکٹک کے دو پائلٹ اور ایک فلائٹ انجینئر شامل تھے۔