Aaj TV - Pakistan

تنخواہوں میں اضافے پرعملدرآمد شروع، کن ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہیں ملے گا؟
حکومت پاکستان نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو 35 فیصد تک دیے گئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فنانس ڈویژن کے مطابق صدر مملکت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 کے یکم جولائی 2023 سے نافذ العمل ہونے کی منظوری دیدی ہے۔

اگلے احکامات تک وفاقی حکومت کے تمام ملازمین یعنی آرمڈ فورسز پرسنل، سول آرمڈ فورسز اور وفاقی حکومت کے سول ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو چھٹی اور ایل پی آر کے دوران بھی یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا البتہ غیر معمولی رخصت پر یہ الاؤنس نہیں ملے گا۔

یہ الاؤنس ان عام شہریوں کو ادا کیا جاتا ہے جنہیں دفاعی اخراجات سے ادائیگی کی جاتی ہو، جیسے کہ عارضی تنخواہ دار عملہ اور کنٹریکٹ ملازمین جو کہ کنٹریکٹ تقرری کی معیاری شرائط و ضوابط پر بنیادی تنخواہ کے پیمانے پر سول پوسٹوں پر ملازم ہوں۔

گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو 30 جون 2023 سے بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 والوں کو 30 جون 2023 سے بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد ملے گا۔

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 23 سے 35 فیصد اضافہ کیا، اردلی الاؤنس، معذور افراد کیلئے کنوینس الاؤنس، ڈیپوٹیشن الاؤنس،ایڈیشنل چارج الاؤنس اور اسپیشل پے، کرنٹ چارج الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ معذور افراد کے کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اردلی الاؤنس ساڑھے 17 ہزار روپے سے 25 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

معذورافرادکا کنوینس الاؤنس 2000 روپے سے 4000 روپے کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ملازمین کو ملنے والی پنشن کی کیلکولیشن،گریجوایٹی اور ہاؤس رینٹ کیلئے یہ الاؤنس شمار نہیں ہوسکے گا۔

ملازمین کی ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک تعیناتی کے دوران بھی یہ الاؤنس نہیں ملے گا ، واپسی پر محکموں میں تقرری پر الاؤنس ملنا شروع ہوجائے گا، ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملازمین کی پرسنل پے میں شامل ہوگا۔