Aaj TV - World

بیوی کا دماغ کھاکر کھوپڑی کی ایش ٹرے بنانے والا شخص گرفتار
شوہر نے سفاکیت کی حد کرتے ہوئے اپنی ہی بیوی کا دماغ کھا کر اس کی کھوپڑی کو ایش ٹرے بنا لیا۔

میکسیکو پولیس نے 32 سالہ معروف بلڈر ”الوارو“ کو بیوی کے قتل اور اس کا دماغ  کھانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کے دماغ کا کچھ حصہ ٹاکوز میں ملا کر کھانے اور اس کی ٹوٹی ہوئی کھوپڑی کو ایش ٹرے کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے کر کے اسے پلاسٹک کے تھیلے میں بھر کر رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق الوارو نے ایک سال قبل 38 سالہ ماریا مونٹسریٹ سے شادی کی تھی جن کی پہلے سے پانچ بیٹیاں ہیں۔

ملزم نے ماریا مونٹسریٹ کے قتل کے بعد سوتیلی بیٹی کو بلا کر اپنی ماں کے ٹکڑے جمع کرنے کو کہا۔

مقتولہ کی والدہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’اس شخص نے میری بیٹی کے جسم کو چھینی اور ہتھوڑے سے چھوٹے ٹکڑوں کاٹ دیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص منشیات کا عادی تھا اور کوکین کا استعمال بھی کرتا تھا، اس کے علاوہ وہ شخص  دماغی مسائل کا بھی شکار تھا’۔

اہل خانہ کی جانب سے الوارو پر سوتیلی بیٹیوں کو جسمانی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔