Aaj TV - Pakistan

صرف 30 دن کا کھیل باقی ، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی نئی سیاست طلوع ہوگی، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف تیس دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہینہ مہنگائی اور مشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والے چادر اور چار دیواری کو روندنے والے زمیں بوس ہو جائیں گے، جیل کا گیٹ ٹوٹے گا بے گناہ لوگ چھوٹیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، حکومت اور اُس کے وزیر خزانہ پر اعتبار  نہیں کرتا اسی لیے دوسروں سے ضمانت  لینے اُن کے گھر گئے۔ زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گارنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے، پہلے ہی عالمی برادری سے  تنہا ہوتے جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قائد ن لیگ نواز شریف کی  سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ 30 دنوں میں حکمراں اتحاد (پی ڈی ایم) میں کھینچا تانی ہوگی رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگا۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو  مسائل سے نجات دلائیں گے۔ ورنہ کشت و خون ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا الیکشن کروانے ہوں گے۔