Aaj TV - Pakistan

مسلم لیگ ن کے ساتھ 15 یا 20 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، چیف آگنائزر ق لیگ
پاکستان مسلم لیگ کے چیف آگنائزرشافع حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ 15 یا 20 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے معاملات بہتر ہو گئے ہیں، ہم نے وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں دیا، ہم سے ابھی کوئی نام نہیں مانگا گیا اور نہ مشاورت ہوئی۔

شافع حسین نے بتایا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اٹھایا تھا، مسلم لیگ ن کے ساتھ 15 یا 20 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جب کہ آگے چل کر استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، ہم سیاسی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر چلیں گے، ”سیاست اپنی اپنی“ یہ مونس الٰہی کا فیصلہ تھا۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ میں گجرات سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا، اور اسی شہر سے چوہدری شجاعت حسین بھی الیکشن لڑیں گے، جب کہ سالک حسین کوال کی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ نے ایک بار پھر کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہمیں جوائن کر رہے ہیں،
آئندہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ میں بھی پرویز الٰہی سے ملاقات کے لئے  جیل جاؤں گا، شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ پرویزالہیٰ جیل سے باہر آجائیں، مقدمات میں انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔