Aaj TV - Pakistan

نواز شریف اور فضل الرحمان میں رابطہ، نگران سیٹ اپ پر تبادلہ خیال
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے حکومتی اتحاد ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابط کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور نگران سیٹ اپ پرتبادلہ خیال کیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے دوران نواز شریف نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ تمام اہم سیاسی فیصلوں پر آپ کو اعتماد میں لیکر چلیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  نوازشریف نے سربراہ حکومتی اتحاد کو سابق صدر آصف زر داری سے ملاقات کی بھی وضاحت کردی ہے۔ قائد ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ دبئی میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات تھی جس میں ملکی مسائل اور سیاسی امور پر مشاورت ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں نگران سیٹ سمیت تمام امور پر مشاورت ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے نواز شریف کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں اہم فیصلوں سے متعلق مسلسل مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو جلد تمام اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔