Aaj TV - Pakistan

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہیں گزشتہ سال مئی میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا۔

اس حوالے سے جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوا، مزید عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

جہانگیر جدون کو گزشتہ سال مئی میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا، ان سے قبل نیاز اللہ نیازی اس عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ موجودہ حکومت نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کے اہم کیسز کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس بھی شامل ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز میں بھی وہ وفاقی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور وہ کافی ٹھوس دلائل دیتے رہے ہیں۔