Aaj TV - Pakistan

اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت 10 روز کیلئے منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت دس روزکے لئے منظورکرلی۔ عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے خلاف صوابی میں درج  کرپشن کے مقدمہ سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسد قیصر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو تو آنا چاہیے تھا۔

عدالتی استفسار پر وکیل نے کہا  کہ معاون وکیل آیا ہوا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا۔

عدالت نے اسد قیصر کی  دس روزہ  حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی دیا۔

ہائیکورٹ نے  اسد قیصر کو کیس میں شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے  درخواست نمٹا دی ہے۔