Aaj TV - Pakistan

کوئٹہ: زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب
کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں تیرہ سالہ مغوی بچے کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس نے اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ازبک بازار خروٹ آباد کے ایک مکان میں ایک بچے کو قید کرکے رکھا گیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہوئے۔

اسی دوران اندر موجود ایک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے اسے قابو کرکے پسٹل قبضے میں لے لی۔

مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا، جسے باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام صبور خان ولد شہباز خان ہے جو پشتون آباد کے علاقے خوشحال خان روڈ کا رہائشی ہے، اور وہ کپڑے فروخت کرتا ہے۔

اتوار کو صبور خان خروٹ آباد ازبک بازار میں کپڑے فروخت کرنے آیا تھا کہ گرفتار ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اس مکان میں لے آیا، پھر زنجیروں میں جکڑ کر زیادتی کی۔

شور مچانے پر ملزم نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ اغواء کار شمس اللہ کے خلاف اغواء اور ریپ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔