Aaj TV - Business & Economy

ای سی سی اجلاس: عام انتخابات کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی گرانٹ منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عام انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔  الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کے لیے 10 ارب روپے ابتدائی طور پر جاری کئے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات کے لیے 42 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے مانگے تھے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تیاری کے لیے 10 ارب روپے ابتدائی طور پر جاری کیے جائیں گے تاہم الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ای سی سی کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظورکی گئی۔

ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی سینما کی صنعت کے لیے صنعتوں کے مساوی بجلی کے نرخ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں برآمدی پروسیسنگ زونز سے افغانستان کو خوردنی تیل اور گھی برآمد کرنے کی اجازت اور تمباکو پر سیس میں اضافے کی بھی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میدانی علاقوں کے لیے  فی کلو سیس میں ساڑھے 3 روہے کا اضافہ کردیا، نیم پہاڑی علاقوں کے لیے بھی سیس میں ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تمباکو کی مختلف اقسام پر بھی سیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

ادھر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے، اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ اگست میں حکومت تحلیل کر کے معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔