Aaj TV - Pakistan

پاکستان استحکام پارٹی کا چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ
پاکستان استحکام پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیاجبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کے ساتھ ڈرامہ بازی سامنے آچکی ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان آیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان استحکام پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا میں اعظم خان کا بیان زیربحث ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی سامنے آچکی، جھوٹ کےکوئی پاؤں نہیں ہوتے،جیت سچ کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سیاستدانوں کی بے توقیری کی گئی، سائفر کے نام پر سادہ کاغذ لہرانے کی فلم سب نے دیکھی، اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ اعظم خان کا سکندرِ اعظم کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، جیسے مکڑی جال بن کر حصار بناتی ہے اعظم خان نے بھی ویسا ہی کیا۔ قوم کو من گھڑت، منفی بے بنیاد پروپگینڈا کا شکار بنایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اداروں کے خلاف سازش ہوتی رہی ہے، پورے گینگ کو آرٹیکل 6  کے تحت کٹہرے میں لایا جائے، ملک سے غداری کرنے والوں کو آئنی شکنجے میں لایا جائے۔