Aaj TV - Sports

’پاکستان بھارت کو کہیں بھی ہراسکتا ہے‘
سابق کپتان وقار یونس نے روائتی حریف پاک بھارت میچ کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا قرار دے دیا اور کہا کہ اگر پاکستان بھارت کو اوول میں ہراسکتا ہے تو کہیں بھی ہراسکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارتی سورما دباؤ کا شکار ہوں گے اور شاہینوں میں اتنا دم ہے کہ وہ بھارت کو اس کی سرزمین پر دھول چٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کو اوول میں ہراسکتا ہے تو کہیں بھی ہراسکتا ہے۔پاکستان نے 2017 میں لندن کے اوول گراؤنڈ میں  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  کے فائنل میں بھارت  کو ناقابلِ یقین شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اتنے سالوں تک آئسولیشن میں رہنے کے بعد کرکٹ کا واپس آنا ایک اچھا آغاز ہے جس کا  کریڈٹ حکومت سمیت پی سی بی سب کو ہی جاتا ہے۔

قوی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ اگر آپ ہمارے دور کی کرکٹ کو دیکھیں تو ہم کبھی بھی بڑے ٹورنامنٹس میں بھارت سے نہیں جیتے ، اچھی بات یہ ہے کہ ان لڑکوں نے جیتنا شروع کیا ہے جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے، جتنا ٹیلنٹ ہماری ٹیم میں ہے اگر وہ اپنی پوٹینشل پر کھیلیں گے تو مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ بھارت کو نہ ہراسکیں، یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں، بھارت ہو، پاکستان ہو یا سری لنکا ، اگر ہم بھارت کو  اوول پر جاکر ہراسکتے ہیں تو ہم کہیں بھی ہراسکتے ہیں، ٹیلنٹ ہمارے پاس ہے بس ہمیں ٹائیگرز کی طرح کھیلنا ہے۔

ایشیا کپ  کے حوالے سے بطور کپتان  وقار یونس نے مشورہ دیا کہ میچ کے وقت ہر شخص کے پاس مشورہ ہوتا ہے کیوں کہ ہر انسان گیند اور میچ کو مختلف زاویوں سے دیکھتا ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ ایسے وقت میں بولر کو اکیلا چھوڑدیں کیوں کہ جتنے مشورے دیے جائیں گے بولر اتنا ہی کنفیوز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کے لیے بہترین ٹیلنٹ تیار کیا ہے، فاسٹ بولر کی بات کریں، مرحوم فضل محمود سے لے کر آج شاہین شاہ، نسیم شاہ یا پھر حسنین کو ہی دیکھ لیں اسی طرح بابر ہمارا بہترین بیٹسمین ہے اور  بھی آئیں گے، ہمارا ٹیلنٹ دنیا بھر میں مانا جاتا ہے جو کہ آئندہ وقتوں میں مزید آگے جائے گا۔